تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

میگھن اور ہیری کے بیان پر شاہی خاندان نے خاموشی توڑ دی

لندن: برطانوی شاہی خاندان نے ہیری اور میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویوز پر خاموشی توڑ دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ہیری اور میگھن کے حالیہ انٹرویوز پر بکنگھم پلیس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہیری اور اہلیہ گزشتہ ایک سال سے  مشکلات کا شکار ہیں، جس پر شاہی خاندان رنجیدہ ہے‘۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’انٹرویو میں اٹھائے گئے نسلی امتیاز کے معاملے پر تحفظات ہیں کیونکہ اس معاملے پر کچھ باتیں مختلف ہوسکتی ہیں جنہیں محل میں‌ سنجیدگی سے لیا جاتا ہے‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’شاہی خاندان نسلی امتیاز کے مسئلے کو نجی طور پر دیکھتے ہوئے حل کرے گا، ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا  آرچی ہمیشہ خاندان کا حصہ رہیں گے‘۔

مزید پڑھیں: ہیری اور میگھن کے انٹرویو پر طوفان کھڑا ہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہیری اور میگھن نے معروف امریکی میزبان اوپرا ونفرے کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شاہی خاندان اور شاہی محل کی زندگی کے حوالے سے مختلف انکشافات کیے۔ ایک موقع پر میگھن نے یہ بھی بتایا کہ شاہی محل میں وہ ذہنی اذیت کا شکار رہیں جس کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کا ارادہ بھی کیا۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہیری نے بتایا کہ محل چھوڑنے سے قبل شاہی خاندان کے معززین نے اُن سے بات کرنا چھوڑ دی تھی جبکہ پرنس چارلس نے بھی فون اٹھانا چھوڑ دیا تھا۔ اوپرا ونفرے کو دیے گئے اس انٹرویو کے بعد شاہی خاندان سمیت برطانوی میڈیا اور عوام کافی اضطراب میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کے انٹرویو کے ٹیزر سے متعلق مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن کے تفصیلی انٹرویو میں اس جوڑے کی جانب سے اپنی علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے شاہی خاندان کو بطور مافیا پیش کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -