پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی بجٹ سفارشات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز نے بجٹ سفارشات پیش کر دی ہیں جن میں معیشت کا رخ معاشی استحکام کے بجائے پیداوار بڑھانے اور اقتصادی نشونما کی طرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے بجٹ سفارشات میں کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے اقتصادی استحکام حاصل ہوگیا ہے اور اب بالیدگی کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار، محاصل اور روزگار میں اضافہ ہو سکے جس کے بغیر شرح نمو کم رہے گی۔

وفاقی بجٹ 17-2016 تین جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا *

بجٹ 17-2016: اہم تجاویز اے آر وائی نیوز کو موصول *

شاہد رشید بٹ نے مزید کہا کہ ترقیاتی اخراجات میں بھاری کٹوتی نہ صرف عوام سے ظلم ہے بلکہ یہ معیشت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے۔ لہذاٰ غیر ملکی ماہرین کی رائے نظر انداز کر کے مقامی ماہرین معیشت کی رائے پر عمل کرنا چاہیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں