بجٹ برائے سال 26-2025 میں حکومت نے کئی اشیا کے خام مال اور سامان پر امپورٹ ڈیوٹی صفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال بجٹ 26-2025 پیش کر دیا ہے۔ بجٹ کے فنانس بل کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں کئی اشیا پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔
فنانس بل کے مطابق ایل ای ڈی بلب کے خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل خام مال پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔
اب انڈسٹریل سلائی مشین پر بھی کوئی ڈیوٹی ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ اسی طرح فارماسوٹیکل کے 381 خام مال پر بھی کوئی ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔
فنانس بل میں ان کے علاوہ بھی مختلف شعبوں میں ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔
مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش، تنخواہ داروں کیلیے ریلیف کا اعلان