نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دفاعی بجٹ میں تینوں مسلح افواج، انٹر سروسز اداروں کیلئے متناسب حصہ رکھا جائے گا۔ رواں مالی سال کیلئےدفاعی بجٹ کی مدمیں2122ارب روپے مختص کئےگئےتھے۔
رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ مجموعی طورپر جی ڈی پی کا 1.71 فیصد ہے جب کہ رواں مالی سال دفاعی اخراجات کا نظرثانی شدہ تخمینہ 2181 ارب روپے ہے۔
ملٹری پنشنز کی مد میں 742 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رواں مالی سال ملٹری پنشنزکی مد میں662 ارب روپےرکھے گئے تھے۔
رواں مالی سال ملٹری پنشنز کا نظرثانی شدہ تخمینہ 676 ارب روپے ہے۔
دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلقہ اخراجات 846 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے جب کہ آپریٹنگ اخراجات 704 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
فزیکل اثاثوں کی مد میں 663 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ سول ورکس کی مدمیں 336 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلقہ اخراجات 826 ارب روپے رہے اور آپریٹنگ اخراجات 547 ارب روپے رہے۔