منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

’’نئے بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر ٹیکس‘‘، تھنک ٹینک نے کیا تجاویز دیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں معاشی تھنک ٹینک نے پراپرٹی سیکٹر سے متعلق اہم تجاویز دی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اگلے مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہے اور کئی سیکٹرز کی جانب سے اہم تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں۔

معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کا بوجھ 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور معاشی تھنک ٹینک نے بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز کا بوجھ 2 سے 2.5 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

معاشی تھنک ٹینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائیداد کی خرید وفروخت پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے۔ اس کو کم کیا جائے۔ جائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد تک اور جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

اس کے علاوہ کنسٹرکشن سیکٹر پر ایڈوائس اور سیلز ٹیکس ختم کرنے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے سیکشن سیون ای کو آسان کرنے، دوسرے شیڈول میں سیکشن 9 اے کو بحال کرنے اور پاکستان ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہیں۔

معاشی تھنک ٹینک کا موقف ہے کہ پراپرٹی سیکٹر کی بحالی سے سرمایہ بیرون ملک جانے سے روکا جا سکتا ہے۔

بجٹ‌ 26 -2025 : گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے نئی پریشانی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں