جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے بجٹ میں کوئی واضح پروگرام نہیں، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 جون 2026): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے، گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے بجٹ میں کوئی واضح پروگرام نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکی ہے، دوسری طرف ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کیے گئے۔

انھوں نے کہا ایم این ایز کی تنخواہوں میں 200 فی صد اور وزرا کی تنخواہوں میں 180 فی صد اضافہ قابل اعتراض ہے، حکمران عوام جیسی زندگی گزاریں تو اعتماد اور عزت میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات لانے میں ناکام رہی ہے، قرضوں پر قرضے لیے گئے، قرضوں سے نجات کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں ہے، روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی بلند پرواز حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حکومت کے پاس اسٹریٹجک ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی وسائل نہیں۔


بجٹ 2026-27 : سابق ن لیگی وزیر کی حکومتی پالیسی پر کڑی تنقید


انھوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو اصل اعداد و شمار بتائے جائیں، اور حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت اور مؤثر تقسیم کی ضرورت ہے، عوام کے خادم بن کر دیانت داری سے فیصلے کرنا ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا بجلی، گیس، پٹرول اور ادویات کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، 40 فی صد سے زائد آبادی خط غربت کے نیچے زندگی گزار رہی ہے، دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور غربت اس کی بڑی وجہ ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں