وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے صوبے 1 ہزار 794 ارب روپے دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق صوبائی آمدن کے بعد وفاق کا بجٹ خسارہ 5 ہزار 226 ارب روپے تک محدود ہوجائے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی بجٹ جی ڈی پی کا 3.6 فیصد ہوگا۔
آئندہ مالی سال میں وفاق کو 2 ہزار 828 ارب روپے کا پرائمری بیلنس سرپلس ہوگا، آئی ایم ایف شرط کے مطابق جی ڈی پی کا 2 فیصد پرائمری بیلنس سرپلس مختص کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہورہا ؟ اعلان ہوگیا
آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا مجموعی تخمینہ ایک لاکھ 43 ہزار 604 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 27-2026 کی بجٹ تجاویز اور فنانس بل کے مسودے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشنرز کی پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔


