جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

بجٹ 27-2026 : پیٹرول پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کا امکان ہے ، جس کے براہِ راست اثرات ملک میں ایندھن کی قیمتوں پر پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ٹیکسوں کے دائرہ کار کو مزید سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد ‘کلائمیٹ سپورٹ لیوی’ میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

مجوزہ معاشی اقدامات کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے (2.50 روپے) فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اس اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر یہ لیوی موجودہ شرح سے بڑھ کر 5 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے براہِ راست اثرات ملک میں ایندھن کی قیمتوں پر پڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیشگی شرائط اور ماحولیاتی اقدامات کے نام پر رواں مالی سال کے دوران ہی اس لیوی کا آغاز کیا تھا۔

اس وقت ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر ڈھائی روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی پہلے سے عائد ہے، جسے اب نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑھا کر دگنا یعنی 5 روپے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں یہ ممکنہ اضافہ بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کی نئی لہر اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھ کر5 روپے فی لیٹرتک پہنچنےکاامکان
حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پررواں مالی سال سےکلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کی
پیٹرول ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائدہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علیم ملک

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں