جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

بجٹ 2026: تاجروں، صنعت کاروں نے معاشی بحالی کا فارمولا پیش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (09 جون 2026): کراچی کی تاجر برادری اور صنعت کاروں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی کے ٹیرف اور بلند شرح سود جیسے مسائل کا حل ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم حکومت اور آئی ایم ایف سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جن سے ملکی معیشت کو نقصان ہو۔ واضح رہے کہ پاکستانی معیشت کا ستون صنعتی شعبہ بحران کا شکار چلا آ رہا ہے، ایسے میں صنعتی شعبے سے وابسطہ افراد نے نئے بجٹ سے امیدیں باندھ لی ہیں۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ بجٹ میں جدت لانے کی ضرورت ہے، توانائی کے ٹیرف اور بلند شرح سود میں کمی اور مقامی صنعت کا فروغ ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، صنعتوں اور تجارت کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ، چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے مراعات، امن و امان کی بحالی، معیشت کے فروغ، بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا ہر قسم کی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی لا کر ٹیکس دہندگان کو مراعات دی جائیں۔

تاجر برادی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس گزاروں کو خوف زدہ اور ہراساں کرنے کی بہ جائے اعتماد کا تصور قائم کیا جائے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر، مائنز اور معدنیات کے شعبے کی ترقی سے بیلنس آف پیمنٹ کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں