جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

بجٹ 2026-27: جائیداد کی خریداری پر فائلر کے لیے ٹیکس کم کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا کہ جائیداد کی خریداری پر فائلر کے لیے ٹیکس 2.5 سے کم کرکے 1.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی فروخت پر فائلر کے لیے ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 2.75 فیصد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ سے 25 کروڑ تک آمدنی پر سپر ٹیسک مکمل ختم کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں برآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 2 سے کم کرکے 1.2 فیصد کردی گئی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ کی آمدنی پر ایف ٹی آر کی رعایت جون 2029 تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبس میں چھوٹ کا اعلان

بجٹ دستاویز

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18ہزار 771ارب روپے ہوگا،سود کی ادائیگی پر 8ہزار 54ارب روپے مختص کرنے، پینشن پر مجموعی طور پر 1169ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے جس میں ملٹری پینشن پر 822ارب روپے خرچ کرنے جبکہ سول پینشن پر 272ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے۔

دفاع کے لیے 3ہزار ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ سبسڈی کی مد میں 1091ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سول حکومت پر اخراجات کا تخمینہ 1071ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ  ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 430ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، مجموعی طور پر جاری اخراجات 17ہزار 495ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1050ارب ہوگا جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولی کا ہدف 15ہزار264ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں