بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

بجٹ 2026-27 : پیپلزپارٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی بجٹ 2026-27 کے معاملے پر حکومت اور پیپلزپارٹی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، اتحادی جماعت نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں، پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ پر حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بجٹ پر حکومت سے وضاحت طلب کرے گی، بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں آج ہونے والا اپنا خطاب مؤخر کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بجٹ سے متعلق حکومتی وضاحت ملنے کے بعد ایوان سے خطاب کریں گے، پی پی کی بجٹ ٹیم نے آج بلاول بھٹو کو وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی تھی۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی بجٹ ٹیم نے حالیہ بجٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو بریفنگ مین بتایا گیا کہ موجودہ بجٹ پی پی کو شیئرکردہ بجٹ سے مختلف ہے، موجودہ بجٹ اور پی پی کو شیئر کردہ بجٹ میں نمایاں فرق ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کسان اتحاد نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کسان اتحاد نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا ہے انہوں نے حکومت کو 30 جون تک کا الٹی میٹم دے دیتے ہوئے کہا ہے کھاد اور ڈیزل پر سبسڈی کا اعلان نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔

پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے بجٹ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کسان اور زراعت کا نام لینا بھی گوارا نہیں کیا، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کسان کی بات نہ کر کے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے، حالانکہ زراعت اور کسان کو نظر انداز کرنا دراصل ملکی معاشی ترقی کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں