اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بجٹ میں عوام کے لیے کیا ریلیف آ رہا ہے؟ وزیر خزانہ نے اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (28 مئی 2026): قومی بجٹ برائے سال 27-2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں یہ بجٹ عوام کے لیے کیا ریلیف لے کر آ رہا ہے وزیر خزانہ نے اشارہ دے دیا۔

وفاقی حکومت آئندہ ماہ جون میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس بجٹ میں عوام کو کیا ریلیف دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اشارہ دے دیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ن ے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف لے کر آئیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کے بجائے انفورسمنٹ اور کمپلائنس پر زور دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک کیلیے اس وقت فوڈ سیکیورٹی کا بہت مسئلہ ہے۔ ہم پُر امید ہیں کہ ہماری لیڈرشپ کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ! بڑی تجویز سامنے آگئی

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں