اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

اپنا گھر بنانا اب بہت آسان ہوگیا! اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 جون 2026): پاکستان میں مہنگائی کے باعث اپنے گھر کی تعمیر جو ایک خواب بن چکا اس کو حقیقت بنانا اب آسان ہوگا۔

پاکستان میں جہاں مہنگائی نے ہر اشیائے ضروریہ کو مہنگا کر کے عوام کی دسترس سے دور کیا، وہیں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے اس کی لاگت میں کئی گنا اضافہ کیا اور لوگوں کے لیے گھر کی تعمیر ایک خواب بن گئی تھی۔

تاہم موجودہ حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے جو بجٹ پیش کیا ہے۔ یکم جولائی 2026 سے نئے مالی سال آغاز ہوتے ہی تعمیراتی سامان کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں کم ہو جائیں گے، جس سے گھروں کی تعمیرات میں آنے والی مشکلات میں کمی ہوگی۔

پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں مجوزہ اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، حکومت نے ہول سیل بلڈنگ میٹریل پر سیلز ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد کر دیا ہے۔

بجٹ میں اتنی ہی کمی ریٹیل بلڈنگ میٹریل کے لیے بھی تجویز کی گئی ہے، جس سے شرح 2.5 فیصد سے کم ہو کر 1.25 فیصد ہو گئی ہے۔

حکومت کے اس اقدام سے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اس پر عملدرآمد کی صورت میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

بجٹ 27-2026: ایک لاکھ 50 ہزار سستے رہائشی یونٹس بنیں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں