اسلام آباد (12 جون 2026): وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں انکم ٹیکس میں تنخواہ دار طبقے کیلیے 4 سلیب میں ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 23 سے 20 فیصد کی جا رہی ہے، جبکہ 32 سے 41 لاکھ سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 30 سے 25 فیصد کی جا رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 41 لاکھ سے 56 لاکھ سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 35 سے 29 فیصد کی جا رہی ہے، سالانہ 56 سے 70 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 35 سے 32 فیصد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال تنخواہ دار طبقے پر عائد کیے گئے سر چارج ختم کر رہے ہیں۔


