پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

بجٹ 27-2026: سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 جون 2026): وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار میں پندرہ کروڑ روپے سے پچاس کروڑ روپے تک کی آمدنی کی چھ سلیبز پر عائد سپر ٹیکس – جو ایک فیصد سے لے کر ساڑھے سات فیصد کی سطح تک تھا – کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اسی طرح پچاس کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح دس فیصد سے کم کر کے آٹھ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کو فروغ دینے کے علاوہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، تاہم بنکوں، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزر کمپنیوں پر موجودہ سرچارج برقرار رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں