The news is by your side.

Advertisement

بجٹ 17-2016: دہشت گردی کے خلاف 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس میں کمی کا امکان

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ کا حجم 4 ہزار 4 سو ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق اس رقم کو آئی ڈی پیز اور سیکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل میں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ3 یا 4 جون کو پیش کیا جائے گا

رواں مالی سال کے بجٹ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مختص 100 ارب روپے میں سے ابھی تک 65 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں