ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

بجٹ منظوری کا مشن، حکومت کا پیپلز پارٹی سے پھر رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(16 جون 2026): وفاقی بجٹ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کر کے بجٹ کے حوالے سے ان کے تحفظات دریافت کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ پر اپنے تمام تحفظات حکومت کے سامنے رکھ دیے ہیں اور حکومتی شخصیت کو بجٹ کے معاملات پر ہونے والی مبینہ غلط بیانی سے بھی آگاہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے بجٹ کے سلسلے میں پارٹی سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

رابطے کے دوران حکومتی شخصیت نے پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات وزیر اعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ بجٹ پر تحفظات دور کر کے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بجٹ کے تحفظات پر حکومت کے باضابطہ جواب کا انتظار کرے گی اور حکومتی ردعمل کے مطابق ہی بجٹ کے حوالے سے اپنی اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی حکومت اور پیپلز پارٹی کی بجٹ ٹیموں کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں