تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بجٹ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال سمیت تمام گرانٹس کا حجم 1242 ارب روپے کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2022-23 کے لیے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 250ارب سے بڑھا کر 364ارب روپے مختص کی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال رمضان پیکیج کیلئے5ارب روپےکی اضافی رقم رکھی گئی ہے آئندہ مالی سال بینظیر کفالت کیش ٹرانسفرکےلئے 266ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

زیادہ آمدنی والوں پر خصوصی ٹیکس

بینظیرتعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ بچوں تک بڑھایا جائےگا جب کہ آئندہ مالی سال بینظیرتعلیمی وظائف کے لئے35ارب روپےمختص کی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال10ہزارنئےطالبعلموں کوبینظیرانڈرگریجوٹ اسکالرشپ دی جائے گی اور بینظیرانڈر گریجوٹ اسکالرشپ کیلئے9ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں بینظیرنشونما پروگرام کیلئے ساڑھے 21ا رب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مستحق افراد کےعلاج اور امداد کیلئے پاکستان بیت المال کو 6 ارب روپےدیں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی کےلئے12ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -