تازہ ترین

تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف ختم ، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا فیصد ٹیکس کٹے گا؟

اسلام آباد : بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے نئی ٹیکس شرح عائد کردی گئی ، ماہانہ 50 ہزار سے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں سے 2.5فیصد شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کی گئی ، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم کرکے نئی ٹیکس شرح سے متعلق ترمیم منظور کرلی

جس کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تک تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ، ماہانہ 50 ہزار سے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں سے 2.5فیصد شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔

ترمیم کے مطابق ماہانہ ایک سے 2لاکھ تنخواہ والوں پر سالانہ15 ہزار روپے فکس ٹیکس اور ایک لاکھ سے اضافی رقم پر 12.5 فیصد کی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

ماہانہ 2 سے 3 لاکھ تنخواہ پر ایک لاکھ 65 ہزار سالانہ، 2لاکھ سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس ، 3 سے 5 لاکھ تنخواہ پر 4 لاکھ 5ہزار سالانہ اور 3 لاکھ سے اضافی رقم پر 25فیصد ماہانہ ٹیکس عائد کردیا ہے۔

اسی طرح ماہانہ 5 سے 10 لاکھ تنخواہ پر 10لاکھ روپے سالانہ،5 لاکھ سے اضافی رقم پر 32.5فیصد ، ماہانہ 10 لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ پر 29 لاکھ سالانہ اور 10لاکھ سےاضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -