اسلام آباد: وفاقی بجٹ برائے دوہزار بائیس ۔تئیس آج پیش کیا جارہا ہے، بجٹ میں بالواسطہ ٹیکس کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس کا سلیبس بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں انکم ٹیکس کےسلیبس کم کئےجانےکا امکان ہے، توقع ہے کہ انکم ٹیکس سلیبس 12کےبجائے7 تک لائےجایا گیا اس کے علاوہ سالانہ 10 لاکھ روپےسےزائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانےکی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ انکم ٹیکس میں دی گئی مراعات بھی کم کئےجانےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، چار نکاتی ایجنڈا جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن اور سوشل میڈیا سےآمدن پر ٹیکس بڑھانےکی تجویز سامنے آئی ہے اسی طرح انٹرنیشنل سفر کیلئے بزنس کلاس پر چار گنا ٹیکس بڑھانےکی تجویز بھی زیرغور ہے جبکہ ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد ڈالر خریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پرایک فیصد ٹیکس لگانےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ نان فائلرز کیلئےکریڈٹ کارڈ کے استعمال پر دو فیصدٹیکس عائد کرنے اور اسی طرح پاکستان سےباہر کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے پر ٹیکس لگانےکی تجویز سامنے آئی ہے۔