پاکستان میں پائی جانے والی بھینسوں کی اقسام اور ان کی نایاب نسل زیادہ دودھ دینے اور اپنی خوبصورتی کے حوالے سے زیادہ مشہور ہیں۔
پنجاب میں مخصوص "نایاب” بھینسیں بھی پائی جاتی ہیں جو بہت زیادہ دودھ دیتی ہیں، یہ نسلیں عام طور پر پنجاب کی مشہور بھینسوں کی اقسام ہیں جو عام طور پر پائی جاتی ہیں۔
نایاب نسل کی ان بھینسوں کی مناسب دیکھ بھال کی جاتی ہے جس کی بدولت یہ اپنی خوراک سے زیادہ دودھ دیتی ہیں۔ ان میں نیلی راوی اور کُنڈی شامل ہیں، جنہیں ان کی اعلیٰ دودھ دینے کی صلاحیت کی وجہ سے بہت اہمیت دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ بھینسیں ایسی بھی ہیں جنہیں ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز ملا جی ہاں یہ بھینسیں حاجی شوکت کی ملکیت ہیں جو زیادہ دودھ دینے اور خوبصورتی کے مقابلوں میں باقاعدہ حصہ لیتی ہیں۔
حاجی شوکت نے بتایا کہ اوکاڑہ میں ہونے والے مقابلے میں میری بھینس ’کملی‘ نے عالمی مقابلہ جیتا اس کی خاص بات یہ ہے یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ 52 کلو دودھ یومیہ دیتی ہے۔
ان مقابلوں میں جیتنے والی بھینسوں کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہیں اس لیے وہاں کی بااثر شخصیات بھی بھینسیں خریدنے یہاں آتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


