تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اکتیس کروڑ کا بھینسہ توجہ کا مرکز، ویڈیو دیکھیں

اجمیر: بھارتی ریاست راجستھان میں 1300 کلو کا بھینسہ سامنے آیا ہے جس کا مالک اُس کو فروخت کرنے کی قیمت 31 کروڑ روپے سے زائد مانگ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھینسوں کی نسل ’’مررا‘‘ سے تعلق رکھنے والے دیوہیکل بھینسے ’بھیم‘ کا قد 6 فٹ اونچا جبکہ چوڑائی 14 فٹ ہے۔

مالک کا دعویٰ ہے کہ بھیم کا وزن 1300 کلو سے زائد ہے جبکہ ایک شخص اس کی 15 کروڑ روپے قیمت لگا چکا ہے مگر ہم نے فروخت نہیں کیا کیونکہ ہم زیادہ پیسے مانگ رہے ہیں۔ مالک کا کہنا ہے کہ وہ اکتیس کروڑ 12 لاکھ روپے قیمت میں بیل کو فروخت کریں گے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مالک اروند جنگ جید کا کہنا تھا کہ ’اس بیل سے 70 سے 80 کروڑ روپے باآسانی کمائے جاسکتے ہیں، جو لوگ جانور پالنے کے شوقین ہیں وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں اس لیے بھیم کے 15 کروڑ روپے لگ چکے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ بیل روزانہ ایک کلو گھی، ڈیڑھ کلو مکھن کھاتا جب ایک دن میں بھیم کو 25 کلو دودھ بھی پلاتے ہیں، علاوہ ازیں ایک کلو مونگ پھلی بھی کھاتا ہے، بیل کی کھلائی پلائی پر یومیہ ڈیڑھ لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -