ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بھینس کے فصل میں داخل ہونے پر سیخ پا زمیندار نے بے زبان جانور کی ٹانگیں توڑ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اوچ شریف (24 جنوری 2026): ظالم زمیندار نے فصل میں داخل ہونے پر بے زبان جانور بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔

افسوسناک واقعہ پنجاب کے علاقے اسماعیل پور میں پیش آیا جہاں بااثر زمیندار بھینس کے فصل میں داخل ہونے پر سیخ پا ہوا اور بے زبان جانور کی ٹانگیں توڑ کر اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔

زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس پر حملہ کیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم منظور کے خلاف بھینس مالک بشیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

اکتوبر 2025 میں جنوبی پنجاب کے ضلع روجھان میں بااثر زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر گائے کی ٹانگ توڑ دی تھی جس سے بے زبان جانور چلنے پھرنے سے لاچار ہوگیا تھا۔

واقعہ تھانہ عمر کوٹ کی حدود میں پیش آیا تھا جہاں مقامی افراد کے مطابق زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر گائے پر تشدد کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ویٹرنری ڈاکٹر سے رپورٹ طلب کی تھی۔

گائے کے مالکان اور اہلِ علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ظلم ناقابلِ برداشت ہے اور ذمہ دار شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اس واقعے سے چند روز قبل پیر محل میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا جب کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دی تھیں۔

بھینس کی ٹانگیں توڑنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مقدمہ زاہد، اظہر، طارق اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں