تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھینسے کی قیمت 24 کروڑ روپے! ویڈیو دیکھیں

اجمیر : راجستھان میں 24 کروڑ روپے مالیت کا بھینسہ سامنے آیا ہے جس کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھینسے کا وزن 1500 کلو گرام ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر اجمیر میں لگے مویشیوں کے عالمی میلے پشکر میں بھینسوں کی خاص نسل سے تعلق رکھنے والے دیوہیکل بھینسے ’بھیما‘ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، جس کی مالک اسے 24 کروڑ روپے میں بھی فروخت کرنے پر تیار نہیں۔

بھینسے کا قد 6 فٹ اونچا جبکہ چوڑائی 14 فٹ ہے اور یہ بھی بھینسہ بھارت میں واحد ہے جس کی نسل اور قیمت خاص ہے۔

مالک کا دعویٰ ہے کہ بھیمہ کا وزن 1500 کلو گرام ہے جبکہ ایک شخص اس کی 24 کروڑ روپے قیمت لگا چکا ہے مگر ہم نے فروخت نہیں کیا کیونکہ یہ بھینسا ہمارے لیے بہت خاص ہے اور ہم اسے فروخت نہیں کرنا چاہتے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے بھینسے کے مالک جودھ پور کے رہائشی جواہر لال جنگیڈ کا کہنا تھا کہ روزانہ تقریباً ایک کلو گھی، آدھا کلو مکھن، شہد، دودھ اور کاجو-بادام کھاتا ہے، جس پر ماہانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -