پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

20 بھینسیں دلدل میں پھنس گئیں، 13 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

(15 اگست 2026): پنجاب کے شہر بھلوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 13 بھینسیں دلدل میں پھنسنے سے ہلاک ہو گئیں۔

بھیرہ سیم نالے میں 20 بھینسیں دلدل میں پھنسیں جن میں سے 13 ہلاک جبکہ 7 کو زندہ نکال لیا گیا۔ متاثرہ زمیندار نے کہا کہ ہلاک ہونے والی بھینسوں کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، سیم نالے کی صفائی نہ ہونے سے بھینسیں دلدل میں پھنسیں۔

زمیندار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہلاک بھینسوں کے نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کی اپیل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں