ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

دس فٹ‌ بلندی سے گرنے والا شخص‌ کرونا سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

زگریب : یورپ کے جنوب مشرقی ملک کروشیا میں دس فٹ بلندی سے گرنے والے 51 سالہ بلڈر  حادثے کے بجائے کرونا سے ہلاک ہوگئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بلڈر جس عمارت سے گرا وہ زیر تعمیر تھی اور اُس کے اہل خانہ بھی اسی مکان میں رہائش پذیر تھے۔ اہل خانہ سے جھگڑے کے بعد وہ سیڑھی پر چڑھ رہا تھا کہ اسی دوران توازن بگڑنے کی وجہ سے وہ نیچے آکر گر گیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ دس فٹ بلندی سے گرنے کی وجہ سے اُس کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں تھیں جبکہ کہنی اور بائیں ہاتھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد ریسکیو عملہ مذکورہ مقام پر پہنچا جہاں سے مرنے والے شخص کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: خطرناک بیماریوں کو شکست دینے والی نرس کرونا سے ہلاک

اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کی اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کی روشنی میں اُس کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ بھی کیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ مرنے والے شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ اُس کے پھیپھڑے بھی بند تھے۔

ڈاکٹرز نے بلڈر کی موت پر حیرانی کا اظہار کیا کیونکہ وہ نہ صرف صحت مند تھا بلکہ اپنے گھریلو اور دفتری امور بھی معمول کے مطابق انجام دے رہا تھا۔

یونیورسٹی آف زگریب کے ماہرین نے بلڈر کی موت کو کرونا کی وجہ قرار دیا اور بتایا کہ اگر اُس کے پھیپھڑے متاثر نہ ہوتا تو سانس چلتا رہتا اور پھر وہ اسپتال آنے تک بچ سکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں