ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کے بلڈرز کو پکڑنا چاہئے عدالتی فیصلے کے بعد میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کچھ نہیں کر سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی شہر کو امن کا اور رونقوں کا شہر بنائیں گے مسئلے کو حل کرنےکیلئے ہم ہرشخص کیساتھ بیٹھنےکو تیار ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے مکینوں کے ساتھ کھڑا ہوں، عدالتی فیصلےکےبعدمیں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کچھ نہیں کرسکتا عدالت کے فیصلےکے سامنے کیا جا سکتا ہے؟
عدلیہ سے درخواست ہے نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ نہ کریں، سلمان اقبال
دوسری جانب وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مظاہرین پرپولیس تشددکی مذمت کرتا ہوں تشدد کا جیسے ہی پتہ چلا پولیس کو کارروائی سے روک دیا۔
سعیدغنی نے کہا کہ عدالتی فیصلے اچھے لگیں یا نہیں عملدرآمد کرانا پڑتا ہے نسلہ ٹاور جاکر مزیدصورتحال کا جائزہ لوں گا میری ہمدردیاں نسلہ ٹاور والوں کےساتھ ہیں۔