تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بپھرے بیل سے لڑنے کا مقابلہ، 5 افراد ہلاک

تامل ناڈو: بھارت میں جنگلی بیلوں کے ساتھ دوڑنے کا خطرناک کھیل منعقد ہوا جس کے دوران 5 افراد ہلا ک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ہر سال کی طرح امسال بھی ’جلی کٹو‘ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگ بھپرے ہوئے بیلوں کے کوہان پر لٹکے اور زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی۔

بھارت کی دیگر ریاستوں سے آئے لوگوں کی بڑی تعداد نے خطرناک مقابلہ دیکھا اور راستے کے اطراف کھڑے ہوکر لطف اندوز ہوئے۔

سالانہ مقابلے کے دوران افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب ایک بھپرا ہوا بیل عوامی جم غفیر میں گھس گیا اور اُس نے لوگوں کو ٹکریں مارنا شروع کردیں۔

میلے میں شرکت کرنے والے افراد نے جانیں بچانے کے لیے دوڑ لگائی تو بھگدڑ مچنے سے متعدد شہری زخمی ہوئے، واقعے کے فوری بعد ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے اب تک 5 دم توڑ چکے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ’جلی کٹو‘ مقابلوں پر پابندی کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ان مقابلوں کو انسانیت سوز قرار دیتی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -