پیر, جون 15, 2026
اشتہار

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 3 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی بیل کی دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مویشی منڈی میں 3 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی بیل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اس بیل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عیدِ قربان کے لیے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر منڈی طارق تنولی نے بتایا کہ اب تک منڈی میں پہنچنے والے جانوروں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے، منڈی میں چاروں صوبوں سے بیلوں، اونٹوں، دنبوں اور بکروں کی بڑی کھیپ روزانہ کی بنیاد پر پہنچ رہی ہے۔

حب ساکران سے تعلق رکھنے والے بیوپاری کا لایا ہوا ایک منفرد اور قیمتی بیل منڈی میں "ٹاک آف دی ٹاؤن” بنا ہوا ہے، 3 کروڑ روپے مالیت کے اس بیل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، جسے بیوپاری نے قدرت کا شاہکار قرار دیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے بتایا کہ بیوپاریوں اور جانوروں کی سہولت کے لیے منڈی میں چوبیس گھنٹے بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ہر چھوٹے بڑے جانور کے لیے پینے کے پانی کی وافر مقدار ہر وقت دستیاب ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آنے والے دنوں میں جانوروں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے لیے منڈی میں جگہ اور سکیورٹی کے انتظامات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں