کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مند میں ملاچات اور شاہ مراد چات کے درمیانی علاقے میں تربت روڈ کے کنارے سے علی الصبح تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
اطلاع ملنے پر لاشوں کو سول ہسپتال مند منتقل کردیا گیا ہے تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی شناخت اور وجہ قتل تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے، اور انہیں تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔