دہلی (10 فروری 2026): بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو شادی پر 300 کروڑ کے تحائف اور سونے کی گیند ملی تھی۔
بھارت کرکٹ ٹیم میں بولنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے سینئر فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی شادی میں ملنے والے تحائف سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔
جسپریت بمراہ نے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے یوٹیوب چینل کے لیے دیے گئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جس طرح آج کل سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی ہیں۔ ایسا ہی ان کی شادی کے موقع پر بھی ہوا تھا۔
بھارتی پیسر نے کہا کہ ہماری شادی پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں اڑائی گئیں کہ ہمیں 300 کروڑ روپے کے گفٹ، قیمتی گاڑیاں اور حتیٰ کے گولڈ کی گیند ملی ہے۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی گفٹ ملا ہو تو میں اس میں سے آدھا بانٹ دوں گا، مگر سچ یہ ہے کہ ہمیں شادی پر ان میں سے کوئی بھی گفٹ نہیں ملا۔
واضح رہے کہ اسی انٹرویو میں جسپریت بمراہ نے اپنے بیٹے کے کرکٹر بننے سے متعلق سوال کا بھی دلچسپ جواب دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


