اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

جسپریت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرکے طیارہ گرنے کا اشارہ کیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرکے طیارہ گرنے کا اشارہ کیا، بھارتی کرکٹ بورڈ اب کیا کرے گا؟

آئی سی سی سے حارث رؤف کی شکایت کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑتی کی اس حرکت پر اب خود سوالیہ نشان بن گیا۔

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا۔

جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ بی سی سی آئی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی؟

یاد رہے کہ حارث رؤف نے پچھلے میچ میں جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا تو بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی تھی، جس پر آئی سی سی کی جانب سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ جیت لیا

عدنان عالم نامی صارف نے لکھا کہ اگر بمراہ کو اس اشارے پر جرمانہ نہ کیا گیا، جو کہ اس کے اپنے ملک کے خلاف بھی ہے، تو یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ بھارت کے لیے یہ اب جینٹلمین کا کھیل نہیں رہا بلکہ گندی سیاست بن چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں