اسلام آباد (8 فروری 2026): بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان کا سرٹفکیٹ کتنے یورپی ممالک میں قابل قبول ہے ای ڈی نے بتا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا جس میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ارکان کو بریفنگ دی۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان کے ای ڈی نے بتایا کہ ہمارا جاری کردہ سرٹیفکیٹ 27 یورپی ممالک میں قابل قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کی پہلے اسکل ٹریننگ کرتے ہیں اور اس کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔
ای ڈی بیورو آف امیگریشن نے مزید بتایا کہ بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کا ٹیسٹ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے لیا جاتا ہے۔ اے آئی بچوں کی تعلیمی قابلیت اور رجحان کے مطابق سوالات بناتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


