The news is by your side.

رواں ہفتے میں کتنی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتےمیں ٹماٹر 47 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،پیاز 35روپے6پیسےاضافےسے112 روپے16پیسےفی کلو ہوگئی، اسی طرح لہسن 7 روپے 43 پیسے،دال ماش 4 روپے 10 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں20کلو آٹےکا تھیلا7روپے10پیسےمہنگا ہوا، دال چنا،ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر،چاول بیف مٹن بھی مہنگا ہوا، برائلرمرغی2روپے48پیسےفی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سات اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، دال مسور،خوردنی گھی،کیلے، چینی سستی ہوئی جبکہ 21 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں