تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈیجٹیل مردم شماری سے متعلق ادارہ شماریات کا اہم بیان

اسلام آباد: پہلی ڈیجیٹل مرد م شماری کے نتائج سے متعلق ابہام پر ادارہ شماریات نے دو ٹوک موقف پیش کردیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج مقرر وقت پر ہی مرتب ہونگے،مردم شماری کے حتمی نتائج کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کےنتائج تیس اپریل کو مکمل ہوجائیں گے،مردم شماری کےنتائج کی حتمی تاریخ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ڈیجٹیل مردم شماری کیلئے ٹیبلٹ کی درآمد کے باعث فیلڈ آپریشن کی تاریخ تبدیل کی،مردم شماری کےلیےایک لاکھ26ہزارٹیبلٹ درآمد کئےجارہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری، اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک بھرمیں مردم شماری کیلئے چار سو پچانوے سپورٹ سینٹرز قائم کئےجاچکے، صوبوں اور وفاق کےزیرانتظام علاقوں سے ایک لاکھ26 ہزارافرادی قوت کا انتظام ہوچکا اور مردم شماری کےلیےافرادی قوت کوتربیت فراہم کی جا چکی۔

اس سے قبل پاکستان ادارہ شماریات نے ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے آغاز میں ایک ماہ کی تاخیر کا اعلان کرتے ہوئے اس کی وجہ ناگزیر حالات اور زمینی حقائق کو قرار دیا تھا۔

دو روز قبل سرکاری اعلان میں پاکستان ادارہ شماریات نے کہا تھا کہ 17 جنوری کو مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے آغاز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کی سربراہی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی تھی اور متعلقہ محکمہ کے اراکین اور ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -