تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چوری کی انوکھی واردات، چور کی مدد کیلئے پولیس پہنچ گئی

لندن : برطانیہ میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں پولیس چور کو بچانے پر مجبور ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوری کی انوکھی واردات برطانوی ریاست انگلینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آئی جہاں ایک چور واردات کے دوران گھر میں پھنسا تو مدد کےلیے پولیس کو بلانا پڑا۔

سوینڈن کے مقام پر ایک گھر میں 53 سالہ چور فریڈرک چوری کے بعد گھر سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ گھر کی کھڑکی میں پھنس گیا۔

چور نے پولیس نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ ایک گھر کی کھڑکی میں پھنسا ہوا ہے اور ایک پاوں پھنسنے کے باعث وہ الٹا لٹک گیا ہے، لہذا اسے وہاں سے نکلنے میں مدد فراہم کی جائے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چور کی اپیل پر پولیس سے پہلے ریسکیو اہلکار پہنچے اور 53 سالہ چور کو کھڑکی سے نجات دلائی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ نے چور نے 18 ماہ کی سزا سناتے ہوئے 95 پاونڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

Comments

- Advertisement -