تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اوآئی سی برمی مسلمانوں کی مدد کے لیے کردار ادا کرے: وزیراعظم خاقان عباسی

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برما کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری برما کی حکومت کومظالم سے روکنے کے لیے دباؤڈالے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنر اسمبلی ک میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں‘ اس موقع پر اسلامی معاشی تعاون کی تنظیم اوآئی سی کے روہنگیامسلمانوں کےلیے قائم کردہ رابطہ گروپ سےخطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے‘ لاکھوں روہنگیامسلمانوں کوگھربارچھوڑنے پرمجبورکیاگیا۔

برمی حکومت ایکشنلے ورنہ بدھا روہنگیا کی مدد کریں گے، دلائی لامہ*

وزیراعظم نےکہا کہ برما میں متاثرین کےلئےامداد بھیجنے اوراقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو متاثرہ علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے‘ دریں اثناء عالمی برادری برمی حکومت پرمظالم روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ روہنگیامسلمانوں کےلئےاوآئی سی کومرکزی کرداراداکرناچاہئے۔ انہوں پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں اوآئی سی سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

برما میں فسادات


یاد رہے کہ برما کے صوبے ارکان میں گزشتہ ماہ کی پچیس تاریخ کو نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں اب تک برما کے سرکاری اعداد وشمار کےمطابق چار سو جبکہ انسانی حقوق کے مبصر اداروں کے مطابق 1000 سے زائد روہنگیا مسلمان قتل ہوچکے ہیں جبکہ3 لاکھ سے زائد بنگلہ دیش ہجرت کرگئے ہیں۔

انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ صورتحال تب مزید اندوہنا ک ہوئی ہے جب میانمار کی حکومت نے فسادات سے متاثرہ صوبےرخائن میں امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگادی اور متاثرین تک کسی بھی قسم کی غذا اور ادویات کی ترسیل کو روک دیا گیا‘ جس کے سبب اموات میں اضافہ ہوا۔

برما میں کوئی مسلمان ’اسلامی نام ‘ نہیں رکھ سکتا*

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کے مطابق میانمار سے بنگلا دیش کی طرف ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوگئی ہے تاہم غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق یہ تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس ضمن میں اقوام متحدہ نے کمیپوں میں مقیم 3 لاکھ روہنگیا مہاجرین کے لیے دنیا بھر سے 77 ملین ڈالر(7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) امداد کی اپیل کردی۔

اقوام متحدہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امدادی اداروں کو روہنگیا مہاجرین کی مدد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 77 ملین ڈالر (58 پاؤنڈ) امدادی رقم کی ضرورت ہے جو کہ دو ہفتے کے دوران میانمار (برما) سے ہجرت کرکے بنگلہ دیشی سرحد پر کیمپوں میں مقیم ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -