پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

لڑکی سے زیادتی: ماں نے بیٹے کو جلانے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور زندہ جلانے والے ملزم کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ’میرے بیٹے کو بھی ویسے ہی زندہ جلایا جائے جیسے متاثرہ لڑکی جلی ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ دنوں 27 سالہ پریانکا ریڈی نامی لڑکی کو چار مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا تھا۔

لیڈی ڈاکٹر کے گینگ ریپ اور زندہ جلانے کے ہولناک واقعے پر بھارت بھر میں احتجاج کی شدید لہر پھیل گئی ہے۔

- Advertisement -

بھارتی پولیس نے لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار ملزمان کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت جولّو شوا، جولّو نوین، محمد پاشا اور چنٹاکُنٹا کیشولّو کے نام سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور پاشا اجتماعی زیادتی کا اہم ملزم ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم چنٹاکُنٹا کیشولّو کی ماں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو اسی طرح زندہ جلایا جائے جیسے لیڈی ڈاکٹر کو زندہ جلاکر قتل کیا گیا تھا۔

چنٹاکنٹا کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر میرا بیٹا غلط ہے تو اسے بھی اسی طرح جلا جائے۔

ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’کیا متاثرہ لڑکی کسی ماں کی بیٹی نہیں تھی؟ آج مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میں تصور کرسکتی ہوں کہ لڑکی کی ماں پر کیا گزری ہوگی‘۔

ملزم کی والدہ کی جانب سے بیٹے کو جلانے کے مطالبے نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

حیدرآباد میں اپنی سکوٹر پر جا رہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس دوران قریب سے ایک ٹرک گزرا جس میں سوار چار مردوں نے اسے زبردستی ٹرک میں ڈال لیا اور شہر سے باہر ویرانے میں لے جا کر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار ایک اور لڑکی کو جلا دیا گیا

پولیس کے مطابق اس دوران لیڈی ڈاکٹر بے ہوش ہو گئی جس پر ملزمان نے اسے دوبارہ ٹرک میں ڈالا اور شہر کے ایک انڈرٹاس میں پھینک کر اس پر پٹرول ڈالا اور آگ لگا دی۔ اگلی صبح اس کی جلی ہوئی لاش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے ملزم چنٹاکُنٹا کی ماں کے حیران کن مطالبے کو سراہا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں