تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جلتی عمارت میں پھنسا معذور شخص مرنے سے کیسے بچا ؟ کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

مونٹیریوفالٹ : فرانس میں تین نوجوان لڑکوں نے وہ کام کردیا جسے دیکھنے والے تالیاں بجا کر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، ان نوجوانوں نے آگ میں کود کر ڈرامائی انداز میں معذور شخص کی جان بچائی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ناقابل یقین ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین نوجوان فرانس میں ایک جلتی ہوئی عمارت میں پھنسے ہوئے جسمانی طور پر معذور ایک شخص کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فائر فائٹرز اپنی خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتے ہیں لیکن اس واقعے میں تین دوستوں نے بغیر کسی پیشہ ورانہ تربیت یا حفاظتی سامان کے اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا۔

روسی جمہوریہ چیچنیا سے فرانس آئے ہوئے تین دوست ڈومبایف زامبولٹ، اولو بائیف اسلا اور احمدوف محسنجن جو ایک پارک میں بیٹھے تھے دیکھا کہ سامنے ایک رہائشی عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے دیکھا کہ اس جلتی ہوئی عمارت کے تیسرے فلور کی بالکونی میں ایک شخص مدد کیلئے پکاررہا ہے وہ شخص آگ کے شعلوں اور دھوئیں میں گھرا ہوا تھا، جس پر وہ تینوں عمارت کی جانب دوڑتے ہوئے پہنچے۔

پہلے تو انہوں نے اس شخص کو ساتھ والے فلیٹ کی بالکونی میں کودنے کیلئے آوازیں لگائیں لیکن پتہ چلا کہ وہ شخص فالج اور سانس کا مریض ہے اسی لیے اس کا دم گھٹ رہا تھا۔

چنانچہ ان تینوں نے فوری طور پر عمارت پر چڑھ کر اس کی جان بچانے کا فیصلہ کیا اور کسی نہ کسی طرح مشکلات کے باوجود اس تک پہنچ گئے اور بہت احتیاط کے ساتھ اس معذور شخص کو ساتھ والے فلیٹ کی بالکونی پر منتقل کیا۔

یہ منظر دیکھ کر عمارت کے نیچے جمع ہونے والے لوگ جو کچھ دیر پہلے حیرت اور خوف کے عالم میں یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے، انہوں نے شکر کا سانس لیا اور ان نوجوانوں کی ہمت کی داد دی۔

ان نوجوانوں نے فائر فائٹرز کے جائے وقوعہ تک پہنچنے سے قبل ہی اسے بچا لیا تھا۔ نوجوان نے کہا کہ بزرگ نے مجھ سے کہا کہ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے کیونکہ میں چل نہیں سکتا، میڈیا نے جب اس کی بہادری کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ میرے پاس ڈرنے کا وقت نہیں تھا کیونکہ مجھے فوری طور پر اوپر جانا تھا۔

Comments

- Advertisement -