تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کراچی سے ایک سالہ بچی کو برقع پوش خاتون اغوا کرکے فرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی سے ایک سالہ بچی جنت کو نامعلوم برقع پوش خاتون نے اغوا کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے دو روز قبل نامعلوم برقع پوش خاتون ایک سالہ بچی جنت کو اغوا کرکے فرار ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں لیکن دو روز گزرنے کے باوجود بچی کو بازیاب نہ کروایا جاسکا۔

جنت کے اہلخانہ کے مطابق اتوار کی شام وہ اپنے پانچ سالہ بھائی عمیر کے ساتھ گلی میں چیز لینے گئی تھی جہاں سے برقع پوش خاتون اسے اغوا کرکے لے گئی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مچھر کالونی اور اطراف کے علاقوں میں جنت کے اغوا کے پمفلٹس اور بینرز لگا دیے ہیں لیکن پولیس بچی کی بازیابی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔

بچی کے ماموں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالے برقعے میں ملبوس عورت نے پانچ سالہ عمیر کو دس روپے دے کر کہا کہ دکان سے بسکٹ لاؤ یہ بچی مجھے دے دو، جب عمیر دکان کی طرف جانے لگا تو عورت نے بھاگنے کی کوشش کی بچہ خاتون کی طرف دوڑا تو اس نے عمیر پر تشدد کیا اور جنت کو اپنے ساتھ لے گئی۔

بچی کے اغوا کے واقعے پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچی دو روز پہلے اغوا ہوئی، پولیس کی غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔

راجہ اظہر نے کہا کہ شہر میں کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے، بچی کی گمشدگی پر متاثرہ خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -