بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

برقع پہن کر بیوی سے ملاقات کو جانے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پولیس نے دوران ناکہ برقع پہنے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کا کہنا تھا کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے برقع پہن کر سسرال جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ناکہ لگائے پولیس نے دورانِ چیکنگ مشکوک محسوس ہونے پر برقع میں موجود خاتون سے پوچھ گچھ کی تو وہ خاتون کے بجائے مرد نکلا۔

دورانِ تفتیش برقع پوش مرد نے بتایا کہ وہ بیوی سے ملنے سسرال جا رہا تھا اور یہ برقع بیوی کے کہنے پر ہی زیب تن کیا تھا کیوں کہ سسرال والے ہم دونوں کو ملنے نہیں دے رہے تھے۔

برقع پوش مرد کا کہنا تھا کہ اس نے ایک سال پہلے چنداقلعہ کی رہائشی مسکان سے پسندکی شادی کی تھی تاہم مسکان کے والدین ان دونوں کو ملنے نہیں دے رہے ہیں اور سخت پابندیاں لگا رکھی ہیں اس لیے بیوی کےکہنے پر برقع پہن کر ملاقات کے لیے جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو مشکوک حرکات کے باعث گرفتار کیا تھا جس سے تحقیقات جاری ہیں اور ایک پولیس کا دستہ خاتون کے آبائی علاقے حقیقت جاننے جا رہا ہے جس کے بعد ہی مرد کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں