لودھراں :صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں کے قریب خانیوال روڈ پرمسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرلودھراں میں خانیوال روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے دو افران جان کی بازی ہارگئے جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔
تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثےمیں بارہ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لودھراں سے لاہور آرہی تھی کہ راستے میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں بس ڈائیور سمیت 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثہ،6افرادجاں بحق
یاد رہےکہ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے شہررحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں کوٹلہ پٹھان کےقریب کاردرخت سےٹکرائی،جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں۔