فیصل آباد: تحصیل سمندری میں بس نہر میں جا گری، حادثے میں چھ مسافر جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بس کے ڈرائیور کو سمندری رجانہ روڈ پر اونگھ آ جانے سے بس راجباہ فاروق نہر میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں چوٹیں لگنے اور نہر میں ڈوبنے سے موقع پر تین افراد جاں بحق جبکہ بس کے سکیورٹی گارڈ سمیت پچیس زخمی ہو گئے ۔
بد قسمت بس فیصل آباد سے ملتان جارہی تھی، زخمیوں کو سول اسپتال سمندری اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں ایک خاتون سمیت تین زخمی دم توڑ جانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہو گئی ۔
- Advertisement -
دونوں اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں میں سے گارڈ سمیت پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے تھانہ سٹی پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔