ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (27 اپریل 2026): بلوچستان حکومت کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ خطرناک شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، ٹریکرز این 25، این 50، این 65، این 70 اور این 40 قومی شاہراہوں پر چلنے والی بسوں میں نصب کیا جائے گا۔

محکمے کے مطابق ٹریکرز کے ذریعے بسوں کی رفتار پر ریئل ٹائم نگرانی رکھی جائے گی، حدِ رفتار سے تجاوز پر کنٹرول روم کو فوری الرٹ موصول ہوگا، جب کہ ٹریکر سرٹیفکیٹ کے بغیر روٹ پرمٹ جاری نہیں ہوگا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے خلاف ورزی پر جرمانے اور پابندیوں کا اعلان کیا ہے، نیشنل ہائی ویز پر چلنے والی بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی ہوگی، اور اوور اسپیڈنگ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مسجد سے جوتا چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلا لی

محکمہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے سفر کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

+ posts

عطیہ اکرم اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ ہیں۔ انھیں ۲۰۰۶ میں بلوچستان سے پہلی خاتون صحافی پونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

اہم ترین

عطیہ اکرم
عطیہ اکرم
عطیہ اکرم اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ ہیں۔ انھیں ۲۰۰۶ میں بلوچستان سے پہلی خاتون صحافی پونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

مزید خبریں