The news is by your side.

Advertisement

ملتان میں یونی ورسٹی بس نے نوجوان کو کچل دیا

ملتان: بائی پاس روڈ پریونیورسٹی کی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثہ میں 15سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بائی پاس روڈ پر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی پرائیویٹ بس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 15 سالہ شہزاد موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ میں ہلاکت کے بعد لواحقین اور اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی، دریں اثںاء مشتعل مظاہرین نے بس کو بھی آگ لگا دی۔

ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا اور پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشرہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں