تازہ ترین

’یہ وقت جذباتی ہونے کا نہیں، امریکا جیسی بڑی طاقت نے بھی کرونا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے‘

کراچی: پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ یہ وقت جذباتی ہونے کا نہیں کیونکہ امریکا سمیت دیگر بڑی بڑی طاقتوں نے بھی کرونا وائرس کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کےلئے خصوصی ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں کی مدد کر کے ہی اپنی مدد کرسکتے ہیں، کرونا جیسی خطرناک صورت حال میں خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا جیسی بڑی طاقت نے کرونا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ، ہمیں اس معاملے پر جذباتیت سے باہر نکل کر سوچنا ہوگا کیونکہ صورت حال بہت زیادہ حساس ہے۔

پاکستانی اداکار و گلوکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کرونا کے معاملے پر ہمیں جتنی زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے وہ نظر نہیں آرہا، پاکستان میں کرونا کو صرف 40 فیصد لوگ ہی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ یہ وقت بھی آزمائش ہےانشااللہ جلد گزرجائےگا اور ہم ہی کامیاب ہوں گے،حقیقت یہ ہےجب تک خودعمل نہیں کرینگے یہ وائرس کنٹرول نہیں ہوسکتا، لوگ بھوک سے بھی مررہےہیں ہمیں اس پربھی توجہ دیناہوگی۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھےیقین ہے پاکستان کرونا جیسے مشکل وقت سے باہر نکلے گا، ماضی میں بھی ہماری قوم نے بہت مشکلات کاسامنا کیا، پاکستانی قوم ہرمشکل کاڈٹ کرمقابلہ کرنا جانتی ہے۔

Comments

- Advertisement -