تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بشریٰ انصاری نے معافی مانگ لی

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے نازیبا الفاظ کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لبنیٰ فریاد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے بشریٰ انصاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر بشریٰ انصاری نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا۔

بعدازاں  بشریٰ انصاری نے اپنا کمنٹ تو ڈیلیٹ کردیا تھا مگر اُس وقت بہت دیر ہوچکی تھی کیونکہ اس کے اسکرین شارٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوچکے تھے۔

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ لبنیٰ فریاد  نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری کی جانب سے کیے جانے والے تبصرے کا تفصیل سے جواب دیا تھا۔

ایک روز قبل بشریٰ انصاری نے تنازع کو حل کرنے کے لیے اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے نازیبا الفاظ کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی۔

اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’فنکار، ہدایت کار، مصنف، پرڈیوسرز تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، وہ اپنا کام دل سے کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے ہر پرجیکٹ کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتے ہیں اور پوری محبت کے ساتھ لوگوں کے لیے اسے تیار کرتے ہیں‘۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب کوئی اس محنت کا مذاق اڑاتا ہے تو پھر تکلیف پہنچتی ہے، کام کو پسند یا مسترد کرنے کا حق سب کو ہے مگر اختلاف شائستہ زبان میں بھی کیا جاسکتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے انسٹاگرام پوسٹ میں سخت الفاظ کا استعمال کیا جس کا مجھے احساس ہوگیا، اس لیے میں نے اپنی غلطی مان کراُسے ڈیلیٹ کردیا تھا مگر سوشل میڈیا پر اس کا تماشہ بنایا گیا اور اسے جنگل میں آگ کی طرح پھیلا دیا گیا‘۔

Comments

- Advertisement -