بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بشریٰ انصاری اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کیخلاف متحرک ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کے خلاف میدان میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست دے دی۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں، میرے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئی سیاسی جماعتوں کے خلاف ٹوئٹ ہوئے۔

دو روز قبل سینئر اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے منسوب ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا ایک ٹوئٹ پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔

انہوں نے لکھا تھا: ’میں نے کبھی ایسا ٹویٹ نہیں کیا۔ میں نے دو سالوں میں مشکل سے ایک ٹوئٹ کیا۔ مجھے ایسے بیانات سے نفرت ہے اور یہ میرا اکاؤنٹ نہیں۔ پتا نہیں لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔ برائے مہربانی ایسا کرنا چھوڑ دیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں