پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بشریٰ انصاری نے اپنے سابق داماد کو ’بے غیرت‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے جہیز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے سابق داماد کو ’بےغیرت‘ قرار دیدیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری ایک تجربہ کار پاکستانی فنکارہ ہیں جو اپنی متعدد صلاحیتوں کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں عدیل اور مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

بشریٰ انصاری اداکارہ کے ساتھ بلاگنگ بھی کرتی ہیں، وہ اپنے یوٹیوب چینل پر وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کے ساتھ نئے مشورے شیئر کرتی ہیں، اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو میں جہیز کے رجحان اور اپنے سابق داماد کے رویے کے بارے میں بات کی۔

- Advertisement -

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’لوگ اپنی بیٹیوں کی پرورش اور انکی پڑھائی لکھائی پر خوب خرچ کرتے ہیں اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا، میں نے خود اپنے رات دن اپنی بیٹیوں پر خرچ کیے۔

’’اور جب شادی کی باری آئی تو میں نے اپنی بیٹی کی شادی کر کے اسے رخصت کیا ساتھ جہیز میں کپڑے، برتن، اپارٹمنٹ اور پیسے سب دیا، ہم بیٹیوں کے سسرالوں کو تحفے میں بہت کچھ دیتے ہیں لیکن جو بے غیرت اور لالچی ہوتے ہیں وہ مادی فائدے لیتے رہتے ہیں اور یہ ان کی عادت بن جاتی ہے، نہ وہ بس سامنے لیتے رہتے ہیں بلکہ انہیں کچھ یاد نہیں رہتا کہ ان پر کتنی مہربانیاں کی گئی تھیں‘‘۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں کیا ہی بتاؤں آپ سب کو، ایسی بہت سی باتیں ہیں جنکو چھپا کر ہی رکھنا پڑتا ہے، ہم نے بیٹیوں کو پراپرٹی بھی دی۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین داماد کو اس وجہ سے سامان دیتے ہیں کیونکہ وہ انہیں اپنا بیٹا سمجھتے ہیں ناکہ ان سے ڈرتے ہوئے کیونکہ آپ کو پتا ہے میں کسی سے کہاں ڈرتی ہوں، ہم نے بھی بیٹیوں کیلئے ایسا ہی کیا، لیکن اب بہت سے فعل پر غصہ آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں