بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

بشریٰ انصاری میری شادی کسی اور سے کروا رہی تھیں، شوہر اقبال حسین

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار و ہدایت کار اقبال حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ انصاری میری شادی کسی اور سے کروا رہی تھیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور اس مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اقبال حسین نے کہا کہ میں ملک چھوڑ کر یورپ جارہا تھا، اس وقت بشریٰ انصاری نے میرے ڈرامے میں کام کیا، میں یہ ڈرامہ کرکے چلا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بشریٰ مجھے پہلی بار ملی اور میری کسی کے ساتھ شادی کروا رہی تھیں اور میں ان سے کہہ رہا تھا کہ میں جارہا ہوں، میرا وہاں فلم اسکول میں داخلہ ہوگیا ہے۔

اقبال حسین کا کہنا تھا کہ میں گاڑی کی ڈگی پر بیٹھا تھا تو بشریٰ انصاری نے کہا کہ یہ دیکھو یہ حجاب پہن کر جو آرہی ہیں یہ امریکا میں رہتے ہیں میرے جاننے والے ہیں اور تمہیں دیکھنے کے لیے آرہے ہیں، ان سے شادی کرلو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بشریٰ سے کہا کہ مجھے شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے، اکیلا رہتا ہوں اور میں خوش ہوں اس سے اچھی بیچلر زندگی نہیں گزار سکتا تو یہ کہنے لگی اکیلے ہو شادی کرلو۔

یہ پڑھیں: اقبال حسین سے دوسری شادی کیسے ہوئی؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

اقبال حسین کے مطابق میں نے ان سے کہا کہ آپ بھی تو اکیلی ہیں آپ ہی کرلیں، کچھ دن بعد اسما کا فون آیا اور کہنے لگیں تم نے باجی کے ساتھ مذاق کیا ہے یا سیریس ہو تو میں نے ان سے کہا کہ میں سنجیدہ ہوں، اس کے بعد ہماری شادی ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں